بلاول بھٹو نے کرتاپور راہداری کا کریڈٹ والدہ کو دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کرتاپور کو ویزا فری راہداری بنانے کی سب سے پہلے تجویز شہید محترمہ نے دی تھی۔بابا گرونانک کے 552 ویں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دنیا بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی جتنی آج ضرورت ہے پہلے نہیں تھی۔
انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد سکھ برادری کو گرونانک کے یوم پیدائش کی مبارکباد دی اور گرونانک کے یوم پیدائش پر دنیا بھر سے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستان سکھ یاتریوں کا دوسرا گھر ہے۔گرونانک نے بھائی چارے اور انسانیت دوستی کا پیغام دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 1973ء کا آئین پاکستان میں آباد تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سکھ برادری کو باباگرونانک جی کے 552 ویں جنم دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بابا گورونانک کا جنم دن سکھ برادری کے لئے خوشیوں بھرا تہوار ہے، سکھ برادری کو پنجاب آمد پر جی آیاں نوں کہتے ہیں، ہر سال سکھ برادری کی مہمان نوازی کر کے دلی خوشی ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے پاکستان نے سکھ برادری کیلئے خصوصی اقدامات کیے ہیں، کرتار پور راہداری اور واہگہ بارڈر کو انڈین سکھ برادری کیلئے کھولا گیا ہے تاکہ وہ اپنی مذہبی رسومات احسن طریقے ادا کر سکیں۔
جبکہ ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ تقریبات کا آغاز سکھوں کی مذہبی رسم اکھنڈ پاٹھ سے کیا گیا۔ مرکزی تقریب 19 نومبر کو گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے سکھ جتھوں کی بابا گرو نانک کی برسی کی تقریبات کے لیے کرتار پور آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری شریک ہیں۔ سکھ یاتری آج گرودوارہ سچا سودا کی یاترا بھی کریں گے۔پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو بھی پاکستان آئیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو 2019ء میں بھی کرتارپور آئے تھے ، اور بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر پاکستان آنے پر یہ ان کا دوسرا دورہ ہوگا۔

Recent Posts

یاسین مری مبینہ پولیس مقابلے میں قتل، ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت رد عمل دیں گے، مظاہرین

خاران(قدرت روزنامہ)آل پاکستان مری اتحاد رخشان ڈویژن کی جانب سے سندھ میں مری قبیلے ایک…

7 mins ago

خاران، لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا ، شہر بھر میں مکمل شٹرڈاؤن

خاران(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز خاران بازار سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے خاران…

14 mins ago

مزدوروں کی قتل ایک غیر انسانی فعل ہے، ظہور بلیدی کا پنجگور واقعے کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ظہور بلید ی نے پنجگور واقعے کی مذمت کی ہے صوبائی وزیر…

20 mins ago

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور بھی دہشتگردی کے مقدمہ میں نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 250 سے زیادہ رہنماؤں اور…

43 mins ago

کیا احتجاج اور دھمکیوں سے پی ٹی آئی کو سیاسی فائدہ ہو گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاجی سیاست کا اعلان کر…

54 mins ago

اے ایس پی کے یونیفارم میں پولیس دفتر میں گھسنے والی نوسرباز خاتون گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(اے ایس پی) کے یونیفارم میں پولیس…

1 hour ago