عمران خان حکومت سلیکٹیڈ اور ریجیکٹیڈ ہے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ، حمزہ شہباز شریف

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان سلیکٹیڈ اور ریجیکٹیڈ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ انہوں نے قوم سے گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا لیکن وہ وعدہ وفا نہ ہوسکا ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سی پیک سے حکومت کی لڑائی آج کی نہیں ہے ان کے دھرنے کی وجہ سے چینی صدر نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا تھا ۔ پی ٹی آئی نے آتے ہی کرپشن کا الزام لگا کر سی پیک کو متنازعہ بنا دیا تھا ۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ انہیں سال 2018 کے الیکشن کی شفافیت پر اختلافات ہیں اور رہیں گے اس وقت چیف جسٹس نے کہا تھا کہ دھاندلی کے شواہد نہیں ملے ۔

عمران نیازی نے کہا تھا کہ چار حلقے کھولیں اور وہ یہ معاملہ لے کر سپریم کورٹ چلے گئے تھے ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ کیا 126 دن کا دھرنا قوم سے مذاق تھا اس دھرنے کے ذریعے قوم سے مذاق کیا گیا عوام کو تماشہ بنایا گیا اور وقت ضائع کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو دنیا مسترد کرچکی ہے اور پاکستان میں اس کو لانے کے لئے بل پاس کیا گیا ہے ۔ کیا یہ حکومت عوام کے ساتھ مخلص ہے ۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمرا ن نیازی نے قوم سے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا ۔ انہوں نے قوم سے پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا یہ پچاس ہزار ہی دے دیتے لیکن انہوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ۔

Recent Posts

موجودہ پارلیمنٹ آئینی ترمیم کا حق نہیں رکھتی، ہم نے بتا دیا ہے ہمیں ہلکا مت لیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ…

6 mins ago

کیا ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) میں ٹیکس جمع کرانے کے دوران…

13 mins ago

کنٹینر لگا کر ملک کو چلانا کون سی سوچ، حکومت عوام کی آواز سے کیوں خائف ہے؟ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان عوام پارٹی (پی اے پی) کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے…

23 mins ago

خیبر پختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم ہے، لوٹ مار پر وزرا لڑ رہے ہیں، انجینیئر امیر مقام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیربرائے سیفران انجینیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر…

36 mins ago

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشتگردی کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی آئندہ بدھ 2 اکتوبر 2024 کو…

48 mins ago

علی امین گنڈاپور نے لاؤلشکر کے ساتھ انقلاب لانے کی کوشش کی، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسے کی آڑ…

56 mins ago