این اے 133: ضمنی الیکشن کے معرکے سے باہر ہونے پر پی ٹی آئی کی حکمت عملی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)  حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن سے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار کےآؤٹ ہونے پر پی ٹی آئی کی حکمت عملی سامنے آگئی ، پی ٹی آئی کے ووٹرز کو الیکشن ڈے پرگھروں تک محدود رہنےکی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق  صدرپی ٹی آئی وسطی پنجاب  سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو سپورٹ کرنےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پی ٹی آئی کاسپورٹرکسی کو ووٹ کاسٹ نہیں کرےگا،   مسلم لیگ ن کی دشمنی میں پیپلزپارٹی کوسپورٹ نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ  قومی اسمبلی کی نشست این اے 133 لاہور پر ضمنی انتخاب 5 دسمبرکو ہونا ہے، یہ نشست مسلم لیگ ن کے ایم این اے  پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔این اے 133 سے پی ٹی آئی کے امیدوارجمشید اقبال چیمہ  اور ان کی کَورنگ امیدوار مسرت جمشید چیمہ کےکاغذات نامزدگی مسترد ہوچکے ہیں۔جمشید چیمہ اور اُن کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی تجویز کنندہ کے این اے 133 کا ووٹر نہ ہونے کی بنیاد پر ریٹرنگ آفیسر نے مسترد کردیے تھے۔اس فیصلے کو الیکشن اپیلٹ ٹریبونل نے بھی برقرار رکھا جس کے خلاف دونوں نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم عدالت نے بھی ان کی درخواست مسترد کردی۔

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

9 mins ago

کوئٹہ میں حجام کی دکان پر بیٹھا بہاولپور کا رہائشی قتل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے دارالحکومت میں بروری روڈ پر حجام کی دکان میں بیٹھے شخص…

28 mins ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات…

38 mins ago

مولانا فضل رحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی(قدرت روزنامہ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق…

2 hours ago

جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط…

2 hours ago

مخصوص نشستوں کا کیس: جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے…

2 hours ago