خاتون کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا اعتراف کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مستعفی ہو گئے

سڈنی (قدرت روزنامہ) خاتون کو نازیبا میسجز بھیجنے کا اعتراف کرتےہوئے آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین مستعفی ہو گئے . ٹم پین نے نازیبا میسجز بھیجنے اور مستعفی ہونے کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا ،  ٹم پین نے نازیبا میسجز بھیجنے سے متعلق اپنے مداحوں سے بھی معافی مانگی ، ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ بہت مشکل تھا لیکن یہ میرے اور میرے ہلخانہ  کے لئے بہتر ثابت ہوگا .

2017 میں  کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو  بھیجے جانے والے غیر اخلاقی میسجز آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے شان شایان نہیں تھے ، میں اپنی بیوی ، فیمیل اور ٹیم  سے ہر پریشانی کے لئے معافی مانگتا ہوں ، میں کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر بھی شرمندہ اور معذرت خواہ ہوں . واضح رہے کہ ٹم پین نے سٹیون سمتھ کے بال ٹمپرنگ سکینڈل کے بعد کپتانی کا عہدہ سنبھالا تھا . دوسری جانب تاریخی ایشز سیریز سے قبل ٹم پین کا استعفیٰ آسٹریلوی کرکٹ کیلئے بڑا دھچکا ہے ، بورڈ نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے . . .

متعلقہ خبریں