سینیٹ میں ایچ ای سی،پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل اورنیب ترمیمی بل منظور

(قدرت روزنامہ)سینیٹ کے اجلاس میں ہائیرایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل،پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل اورقومی احتساب ترمیمی بل 2021 کثرتِ رائے سے منظورکرلیا گیا . تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا .

مشترکہ اجلاس کے بعد اپوزیشن کو سینیٹ میں بھی شکست ہوا . متحدہ اپوزیشن سینیٹ میں اپنے نمبرز پورے کرنے میں ناکام رہی . ہائیرایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل ایوان سے کثرت رائے سے منظورکرلیا گیا . بل کے حق میں 34 جبکہ مخالفت میں 28 ووٹ آئے جبکہ ہائیرایجوکیشن کا دوسرا ترمیمی بل بھی منظور کرلیا گیا . اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے ضمنی ایجنڈا لانے پراحتجاج کیا جبکہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل 2021 پراپوزیشن اور حکومت آمنے سامنے ہوگئی . متحدہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیجا جائے . چیئرمین سینیٹ نے بل پر ووٹنگ کرانے کا عندیہ دیا اوراپوزیشن کو جواب میں کہا کہ حکومت ضمنی ایجنڈا لے کرآتی ہے . کمیٹی کو بل بھیجنا چاہ رہا ہوں . اپوزیشن نے ایوان میں نہیں چلے گی نہیں چلے گی غنڈہ گردی نہیں چلے گی کے نعرے لگاتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑکرچیئرمین سینیٹ کی طرف لہرا دیں . پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل 2021 کثرت رائے سے منظورکر لیا گیا . جرنلسٹ پروٹیکشن بل کے حق میں 35 اورمخالفت میں 29 ووٹ آئے . حکومت نے ضمنی ایجنڈے کے قومی احتساب ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کیا . نیب ترمیمی بل 2021 ایوان میں وزیر قانون فروغ نسیم نے پیش کیا . نیب ترمیمی بل 2021 سینیٹ میں کثرت رائے سے منظورکیا گیا . چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جب اپنے نمبرز پورے نہیں ہوتے تو چیئرمین کے خلاف بات کرتے ہیں . حکومتی سینیٹرزنے ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگائے جس پر سینیٹ کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا . ویکیسن اور ادویات سے متعلق وزارتِ صحت کا تحریری جواب وقفہ سوالات کے دوران مختلف ممالک سے خریدی گئی ویکسین اورلاگت کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کی گئیں . وزارتِ صحت کی جانب سے تحریری جواب میں ایوان کوبتایا کہ 15 نومبر تک کل 177.04 ملین ویکسینز میں سے 44.48 ملین بطورعطیہ حاصل ہوئیں . جواب میں کہا گیا کہ کویکس کی طرف سے عطیہ کردہ 36.68 ملین خوراکیں، چین کی طرف سے عطیہ کردہ 7.7 ملین خوراکیں شامل ہیں جبکہ 15 نومبر تک حکومت نے 132.56ملین خوراک خریدیں . وزارتِ صحت نے بتایا کہ 15 نومبر2021 تک ویکسین کی خریداری کے کل اخراجات 181.4 ارب روپے ہیں . تحریری جواب میں کہا گیا کہ گزشتہ دو برسوں میں ضروری ادویات کی قیمتوں میں 5.13 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دیگرادویات کی قیمتوں میں 7.34 فیصد، 102 ادویات کی قیمتوں میں 2.53 فیصد سے 311.61 فیصد تک اضافہ ہوا . وزارت صحت کے مطابق ایٹروپائن انجکشن کی قیمت میں دو برسوں کے دوران 311.61 فیصد تک اضافہ ہوا . ایوان کو بتایا گیا کہ مارکیٹ میں قیمتوں کی نگرانی کیلئے صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں . مقررکردہ قیمتوں سےزائد قیمتیں وصول کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی گئی ہیں . وزرات خارجہ کا تحریری جواب وزارتِ خارجہ کی جانب سے جواب میں کہا گیا کہ پاکستانی مشنز میں 309 افسران تعینات ہیں . ان میں 272 کیرئیرسفارت کار جبکہ 25 دیگرمحکموں کے افسران ہیں . جواب میں کہا گیا کہ بیرون ملک پاکستانی مشنز میں 12 ریٹائرڈ فوجی افسران تعینات ہیں جبکہ پاکستانی مشنرمیں گریڈ 22 پر6 اور گریڈ 21 پر 6 ریٹارئرڈ فوجی افسران تعینات ہیں . گریڈ بائیس پر6 کیرئر سفارت کار اور گریڈ 21 پر 25 کرئیر سفارت کار تعینات ہیں . سینیٹرمشتاق احمد سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ گریڈ 22 میں 50 فیصد پوسٹ پرریٹائرڈ فوجی افسران تعینات ہیں . کیا فوجی افسران کی کارکردگی کیرئیرسفارت کاروں کے مقابلے میں بہترہے؟ علی محمد خان نے کہا کہ نان کریئرسفارت کاروں کا کوٹہ ہوتا ہے . ضرورت کے مطابق مناسب لوگوں کو لگایا جاتا ہے . سینیٹرمشتاق احمد نے کلبھوشن کے حوالے سے قانون سازی پرمقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پرتوجہ دلائی . علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان نے ہی اس معاملے پراسٹینڈ لیا . نوازشریف نے ایک باربھی کلبھوشن کا نام نہیں لیا . سینیٹ میں علی محمد خان کے ریمارکس پر اپوزیشن نے شور شرابا کیا . ملک بھرکےمیڈیکل کالجزمیں سابقہ فاٹا کے طالب علموں کےکوٹہ کا معاملے حکومت نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے طلباء کیلئے سال 2021 میں کوٹہ میں 793 نشستوں کا اضافہ کیا گیا ہے . سینیٹرایوب آفریدی، سینیٹرمہرتاج روغانی نے سوال کمیٹی کو بھیجنے کے مطالبے پر چیئرمین سینیٹ نے سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے طلبا کے کوٹہ سے متعلق سوال متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا . ملازمتی مقامات پرخواتین کو ہراساں کیے جانے خلاف تحفظ ترمیمی بل 2021 ،نظامِ عدل برائےنوعمرافراد ترمیمی بل 2021، قومی کمیشن برائےحقوق تحفظ ترمیمی بل 2021، اسلام آباد دارالخلافہ تحفظ طفل ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کیا گیا . سینیٹ میں وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری کی جانب سے چاروں بلز ایوان میں پیش کیے گئے . چیئرمین سینیٹ نے چاروں بلزمتعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردیے . وزیرمملکت پارلیمانی امورعلی محمد خان نے چیئرمین سینیٹ پرشعری طنزمیں کہا کہ ’دیکھا جو تیر کھا کے کمیں گاہ کی طرف،اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہوگئی . ‘ علی محمد خان نے کہا کہ آج لگ رہا ہے کہ آپ اپوزیشن کے چیئرمین ہیں ہم نے تو آپ کوووٹ ہی نہیں دیا . چیئرمین سینیٹ نے جواب دیا کہ چئیرمین سب کا ہے کسی ایک کا نہیں . چئیرمین سینیٹ نے سکھ برادری کو بابا گرونانک کے جنم دن کی مبارک باد دی . . .

متعلقہ خبریں