(قدرت روزنامہ)وٹامن ڈی کی کمی بہت سی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے جن میں اوسٹیو ملیشیا اور ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ شامل ہے۔
گھٹنوں میں درد وٹامن ڈی کی کمی کے سبب ہوتا ہے ، وہ افراد جو سورج کی دھوپ سے مطلوبہ مقدار میں وٹامن ڈی حاصل نہیں کر پاتے وہ جوڑوں کے درد کا شکار ہو جاتے ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں افراد ایسے ہیں جو گھٹنوں کے درد میں مبتلا ہیں اور معمولاتِ زندگی انجام دینے سے قاصر ہیں۔
ماہرین نے ایسے تمام متاثرہ افراد کے لیے ایک چھوٹا لیزر آلہ متعارف کروایا ہے، جس کی مدد سے خاص لیزر روشنی ڈال کر نہ صرف درد کو دور کیا جاسکتا ہے بلکہ نسیجوں کی افزائش اور بدن کی قدرتی مرمت کو بھی روکا جاسکتا ہے۔
نی پلس نامی آلے کے دونوں اطراف لیزر روشنی خارج کرنے والے دو آلات لگے ہیں جو مخصوص روشنی گھٹنوں کی گہرائی میں بھیجتے ہیں ، یہ عمل لائٹ تھراپی کہلاتا ہے جس کا تکنیکی نام فوٹوماڈیولیشن بھی ہے۔
اس آلے میں جدید لیزر نصب ہے جو خون کی باریک نالیوں کی افزائش میں مدد دیتی ہے، اندرونی سوزش کم کرتی ہے اور جسم کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ ازخود اپنی مرمت کرکے خامی کو دور کرسکے۔
اپنے مخصوص ڈیزائن اور مقناطیسی پینل کی وجہ سے پٹی گھٹنوں کے گرد اچھی طرح لپٹ جاتی ہے اور درست مقام پر روشنی پھینکتی ہے۔ اس سے اطراف میں خون کا بہاؤ تیز ہوتا ہے، سوزش کم ہوتی ہے اورجلن پیدا کرنے والے سائٹوکائنز کی پیداوار کم ہوجاتی ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…