کراچی: اتحاد ٹاؤن کے گھر میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، ایک زخمی

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں گھر میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، ایک زخمی ہوگیا۔
نجی ٹی وی سماء نےکراچی پولیس حوالے سے بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کے باعث پیش آیا، دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دونوں فریقین کراچی کے رہنے والے نہیں ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے خاتون سمیت 2 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور موقع سے 30 بور پستول برآمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں، مزید کارروائی جاری ہے۔