صحافیوں کو قانونی تحفظ فراہمی کاکیس، سیکریٹری قانون و اطلاعات سے تفصیلات طلب

(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافیوں اورمیڈیا ورکرزکو قانونی تحفظ فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت سیکریٹری قانون، سیکریٹری اطلاعات سے تین ہفتوں میں تفصیلات طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو قانونی تحفظ کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل، سینئرصحافی مظہرعباس، حامد میرکو عدالتی معاون مقررکردیا۔

ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی بھی درخواست میں فریق ہے۔

رجسٹرارآئی ٹی این ای سے کیسز کے موجودہ اسٹیٹس سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئےعدالت نے کہا کہ حکومت بتائے صحافیوں کے حقوق تحفظ کے لیے کیا اقدامات اٹھائے ہیں؟

صحافیوں کو درپیش مسائل سے متعلق کیس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری حکم جاری کیا۔

عدالت نے پی ایف یو جے کے صحافیوں کے مختلف مسائل کی نشاندہی پرمشتمل خط کو پٹیشن میں تبدیل کردیا۔

خط میں رپورٹرز کی جاب سیکیورٹی، ویج بورڈ ایوارڈ نفاذ اورصحافیوں کے مسائل کواجاگر کیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ آرٹیکل 9، 14، 19 اور19 اے بنیادی حقوق سے متعلق ہیں۔ میڈیا ورکر اورجرنلسٹس کی سیکیورٹی کا بنیادی حقوق کے ساتھ ڈائریکٹ تعلق ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق کے ساتھ اس کا گہرا تعلق ہے۔ آئی ٹی این ای میں چالیس ہزارسے زائد کیسز زیر التوا پڑے ہوئے ہیں۔

عدالت نے مذید یہ بھی کہا کہ صحافیوں اور ورکرز کے لیے یہاں کوئی قابل ذکر قانون سازی موجود نہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

15 mins ago

کوئٹہ میں حجام کی دکان پر بیٹھا بہاولپور کا رہائشی قتل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے دارالحکومت میں بروری روڈ پر حجام کی دکان میں بیٹھے شخص…

34 mins ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات…

44 mins ago

مولانا فضل رحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی(قدرت روزنامہ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق…

2 hours ago

جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط…

2 hours ago

مخصوص نشستوں کا کیس: جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے…

2 hours ago