غریب کو بجٹ میں کچھ نہیں دیا گیا،سینیٹر زرقا سہروردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی سینیٹر زرقا سہروردی نے کہا ہے کہ غریب کو اس بجٹ میں کچھ نہیں دیا گیا،آپ نے بڑی جائیدادوں پر سٹیمپ ڈیوٹی کیوں کم کر دی ؟ ان 50 کروڑ والے لوگوں کو آپ نے نیب سے بھی استثنا دے دیا کہ اب کیس بھی ان پر نہیں ہو سکتے ، ان کے مہنگے گھروں پر مورٹگیج کی بھی سہولت دے دی ۔
سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر زرقا سہروردی نے کہاکہ صنعتی خام مال پر آپ نے انڈسٹریلیسٹز کو چھوٹ کیوں دی؟ ریئل اسٹیٹ میں ایک دم ایسا کیا ہوا کہ آپ نے خریدار کو ہر قسم کی چھوٹ دیدی اور بیچنے والے پر ٹیکس بڑھا دیا،یہ معاملات ویسٹڈ انٹرسٹ کیلئے کیے جا رہے ہیں ہم اسکے خلاف ہیں،عام آدمی کی آواز سنیں بس کر دیں یہ ظلم ہے،جی ایس ٹی آپ نے دودھ ، صابن چینی جیسی اشیاء پر بڑھا دیا آخر کیوں ؟
سینیٹر زرقا نے کہاکہ آپ کہتے ہیں یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے مگر آئی ایم آف نے تو کہا فسکل ڈیسیپلین لائیں اور حکومتی اخراجات کم کریں،کہاں ہیں یہ اقدامات؟ آپ نے صرف باتیں کیں کہ ہم نے 4 سے 5 ڈیپارٹمنٹس کم کئے ہیں، 5 وزارتوں کو آپ سوچ رہے ہیں کہ انکو ڈاؤن سائز کیا جائے ،18ویں ترمیم کے بعد 17 وزارتیں فیڈریشن سے ختم ہونی چاہیئیں تھیں مگر اس وقت آپکی 42 وزارتیں ہیں ،فیڈریشن میں آپکو پاور سمیت 17 ڈیپارٹمنٹس کو صوبوں تک منتقل (ڈیوالو) کرنے چاہیے جو آپ نے نامکمل منتقل کیں۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے کہاکہ دوبارہ وہی وزارتیں کسی اور نام سے فیڈریشن میں شروع کر گئیں اور بڑے بڑے بجٹ انکے پاس ہیں مگر کارکردگی کچھ نہیں،جو لوگ اس وقت نوکریوں میں ہیں انکی مدت ملازمت تک انکو گولڈن ہینڈشیک دیں مگر نئی بھرتیاں کرنا بند کریں۔ اس وقت حکومت کو نیچے اسکو اپنے اخراجات کر رہے ہیں،ایف بی آر کا اس ملک میں بڑا مسئلہ ہے ،ان فارمل معیشت کو بڑھاوا دیا جا رہا ہے ایف بی اپلی کی جانب سے فائلرز پر ظلم کیا جا رہا جب کے نان فائلرز کو دھارے میں لانا چاہیے۔