ایران کو اپنے دفاع کا پورا حق ہے،صدر رجب طیب اردوان کا ترک پارلیمنٹ میں خطاب

استنبول (قدرت روزنامہ ) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ایران کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے، ایران اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف اپنے جائز دفاع میں مصروف ہے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے ترک پارلیمنٹ میں خطاب میں کہا کہ اسرائیلی حملوں میں سیکڑوں شہری شہید ہوئے، طبی کارکنوں، خبر ایجنسیوں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب ایرانی جوہری مذاکرات جاری تھے۔ اس نے جوہری مذاکرات ختم ہونے یا ان کے نتائج کا انتظار کیے بغیر دہشت گردانہ اقدام کیا۔

ترک صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیار ہیں اور وہ کسی بین الاقوامی قانون کا پابند بھی نہیں ہے۔

WhatsApp
Get Alert