افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا، شیخ رشید احمد کے استعفے کا مطالبہ کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے استعفے کا مطالبہ کردیا گیا . تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور اس پر تشدد کے واقعے پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا .

اس ضمن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ وفاقی دارالحکومت میں پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا اور وزیر داخلہ سے مستعفی ہونے اور واقعے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچا نے کا مطالبہ کیا . ادھر وزیراعظم عمران خان نے افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے 48 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغواء کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو48 گھنٹوں میں ملزموں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ، اس ضمن میں وزیراعظم کی جانب سے شیخ رشید احمد کو ہدایت کی گئی ہے کہ اغواکاروں کوپکڑنے کے لیے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ترجیحی بنیادوں پر واقعہ کی تحقیقات کریں . علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کو جس ٹیکسی میں لایا گیا اسے ٹریس کرلیا ہے،افغان سفیر کی بیٹی کو دوسری ٹیکسی میں گھر پہنچایا گیا ، افغان سفیر کی بیٹی نے ٹیکسی ڈرائیور کو500 روپے بھی دیئے، افغان سفیر کی بیٹی کے تحریری بیان کے بعد کارروائی کی جائے گی . انہوں نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کرنے کا واقعہ کل کا ہے، افغان سفیر کی بیٹی نے خود ٹیکسی ہائر کی، ٹیکسی ڈرائیور کو افغان سفیر کی بیٹی نے 500 روپے بھی دیئے،افغان سفیر کی بیٹی کو ٹیکسی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا . افغان سفیر کی بیٹی کو دوسری ٹیکسی میں گھر پہنچایا گیا، افغان سفیر کی بیٹی کو جس ٹیکسی میں لایا گیا اسے ٹریس کر لیا گیا ہے جب کہ افغان سفیر کی بیٹی کے تحریری بیان پر کارروائی کی جائے گی، ابھی افغان سفیر کی بیٹی نے کوئی تحریری بیان نہیں دیا، پولیس کو تحریری درخواست موصول ہونے کے بعد کارروائی شروع کردی جائےگی، افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد سے متعلق تحریری درخواست تاحال موصول نہیں ہوئی . . .

متعلقہ خبریں