افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا، شیخ رشید احمد کے استعفے کا مطالبہ کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے استعفے کا مطالبہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور اس پر تشدد کے واقعے پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔
اس ضمن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ وفاقی دارالحکومت میں پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا اور وزیر داخلہ سے مستعفی ہونے اور واقعے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچا نے کا مطالبہ کیا۔ ادھر وزیراعظم عمران خان نے افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے 48 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغواء کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو48 گھنٹوں میں ملزموں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ، اس ضمن میں وزیراعظم کی جانب سے شیخ رشید احمد کو ہدایت کی گئی ہے کہ اغواکاروں کوپکڑنے کے لیے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ترجیحی بنیادوں پر واقعہ کی تحقیقات کریں۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کو جس ٹیکسی میں لایا گیا اسے ٹریس کرلیا ہے،افغان سفیر کی بیٹی کو دوسری ٹیکسی میں گھر پہنچایا گیا ، افغان سفیر کی بیٹی نے ٹیکسی ڈرائیور کو500 روپے بھی دیئے، افغان سفیر کی بیٹی کے تحریری بیان کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کرنے کا واقعہ کل کا ہے، افغان سفیر کی بیٹی نے خود ٹیکسی ہائر کی، ٹیکسی ڈرائیور کو افغان سفیر کی بیٹی نے 500 روپے بھی دیئے،افغان سفیر کی بیٹی کو ٹیکسی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
افغان سفیر کی بیٹی کو دوسری ٹیکسی میں گھر پہنچایا گیا، افغان سفیر کی بیٹی کو جس ٹیکسی میں لایا گیا اسے ٹریس کر لیا گیا ہے جب کہ افغان سفیر کی بیٹی کے تحریری بیان پر کارروائی کی جائے گی، ابھی افغان سفیر کی بیٹی نے کوئی تحریری بیان نہیں دیا، پولیس کو تحریری درخواست موصول ہونے کے بعد کارروائی شروع کردی جائےگی، افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد سے متعلق تحریری درخواست تاحال موصول نہیں ہوئی۔

Recent Posts

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ فراڈ ہو گیا ، حیران کن انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے…

9 mins ago

بھارت؛جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزگی، 10 نومولود بچے جاں بحق

جھانسی (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگنے…

15 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع، قیمتیں مزید گر گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…

15 mins ago

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک…

20 mins ago

ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے،ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1…

20 mins ago

ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت، ہرنائی اور زیارت کے ڈپٹی کمشنرز معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی…

28 mins ago