فہد مصطفیٰ کی بری عادت کیا ہے؟ فہد شیخ نے بتادیا

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکار فہد شیخ نے ایک شو کے دوران فہد مصطفیٰ کی شخصیت سے متعلق دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے اُن کی ایک ایسی عادت بتادی جو اکثر لوگ نہیں جانتے۔
ڈان کے مطابق فہد شیخ نے حال ہی میں تابش ہاشمی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں فہد شیخ نے کہا کہ وہ اپنےں اپنی جگہ بنانے میں کافی وقت لگا۔
اداکار کے مطابق ان کے گھروالوں نے انہیں بھائیوں کی کامیابی کی وجہ سے اح بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں، ان کے دونوں چھوٹے بھائیوں کو اپنے شعبوں میں جلد کامیابی حاصل ہوگئی تھی، لیکن انہیں شوبز میساسِ کمتری کا شکار نہیں ہونے دیا بلکہ ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے بھائیوں کو کامیاب دیکھ کر کبھی کبھار ان کے دل میں بُرا خیال آتا تھا، لیکن وہ اسے مثبت انداز میں لیتے تھے اور ہمیشہ یہی اعادہ کرتے تھے کہ اب مزید محنت کرنی ہے۔
فہد شیخ نے یہ بھی بتایا کہ جب انہوں نے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا، تو اس وقت ان کے پاس گھروالوں کی جانب سے لندن جانے کا اختیار بھی تھا، لیکن انہوں نے اداکاری کے میدان میں اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا اور یہی سوچا کہ ایک بار کوشش ضرور کرنی چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ فہد مصطفیٰ ان کے پسندیدہ اداکار ہیں۔
فہد شیخ نے فہد مصطفیٰ کے بارے میں کہا کہ اُن کی سب سے بُری عادت یہ ہے کہ جب انہیں غصہ آتا ہے، تو وہ پھر کسی کی نہیں سنتے اور فوراً ردِعمل دیتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ نے انہیں ایک بار مشورہ دیا تھا کہ جب بھی غصہ آئے، تو فوراً ردِعمل نہ دیں بلکہ 24 گھنٹے بعد دیں، لیکن وہ خود 24 سیکنڈ میں ردِعمل دے دیتے ہیں

WhatsApp
Get Alert