دسمبر سے پروازوں کا آغاز،سعودی عرب جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نجی ائیرلائن کا پاکستان سے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان، سیرین ائیر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے سعودی دارالحکومت ریاض کیلئے پروازیں شروع کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نجی ائیرلائن سیرین ائیر کی جانب سے پاکستان سے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن کے آغاز کے حوالے سے اعلان کیا گیا ہے۔نجی ائیرلائن کے اعلان کے مطابق پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے ریاض کیلئے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔ پروازوں کا آغاز اگلے ماہ دسمبر میں ہو گا۔ سیرین ائیر کی پاکستان سے سعودی عرب کیلئے پہلی پرواز 6 دسمبر کو اسلام آباد سے اڑان بھرے گی۔ 6 دسمبر سے سیرین ائیر پاکستان سے سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی، ایک پرواز پیر کے روز اور دوسری پرواز بدھ کے روز سعودی عرب کیلئے روانہ ہو گی۔نجی ائیرلائن نے اگلے ماہ سے سعودی عرب کیلئے پروازوں کی ٹکٹوں کی بکنگ بھی شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے پاکستان سے سعودی عرب مسافروں کی براہ راست آمد پر اب بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔ صرف ان افراد کو براہ راست سعودی عرب سفر کرنے کی اجازت ہے، جو سعودی عرب میں سعودی حکومت کی منظورہ شدہ ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے کے بعد بیرون ملک گئے۔جبکہ وہ افراد جو پابندی والے ممالک سے آنا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ سہولت موجود ہے کہ وہ مملکت آنے سے قبل 14 دن کسی ایسے ملک میں قیام کریں جہاں سے مسافروں کے آنے پرپابندی نہیں ہےـ یہاں یاد رہے سعودی حکومت نے کرونا کی ڈیلٹا قسم کے پھیلاو کی وجہ سے کئی ماہ قبل پاکستان، بھارت، ترکی، انڈونیشیا، مصر، برازیل، ایتھوپیا، ویتنام، افغانستان اور لبنان سے مسافروں کی براہ راست سعودی عرب آمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس پابندی کے باعث پاکستان چھٹی پر آئے ہزاروں محنت کش پاکستانی سعودی اقامہ ہولڈرز اپنا روزگار چھن جانے کے خدشات سے دوچار ہیں۔

Recent Posts

’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے لیے کپل شرما اور سنیل گروور کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)6سال قبل آسٹریلیا میں کامیاب شوز کرنے کے بعد واپس بھارت آتے ہوئے کامیڈین…

2 mins ago

8 لاکھ سے زیادہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ التوا کا شکار، فنڈز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزرات خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنے کےلئے فنڈز…

30 mins ago

گندم خریداری: حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاوس پنجاب کے گھیراو کا اعلان، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کئے جانے کے خلاف تحریک…

35 mins ago

اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا سستا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں‌…

42 mins ago

ٹی 20ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ ’آؤٹ آف دِس ورلڈ‘ جاری

  دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل…

45 mins ago

ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو موبائل کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی…

3 hours ago