گورنر ہاؤس کے دفتر کی بندش کا معاملہ، کامران ٹیسوری اور ترجمان کا موقف بھی سامنے آ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر ہاؤس سندھ کے دفتر کی بندش کے معاملے پر کامران ٹیسوری اور ترجمان گورنر ہاؤس کا موقف بھی سامنے آ گیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق کامران ٹیسوری کاکہنا ہے کہ گورنر ہاؤس ہمیشہ عوام کیلئے کھلا ہے،اویس قادر شاہ بطور سپیکر اور ذاتی حیثیت میں قابل احترام ہیں۔

ترجمان گورنر ہاؤس سندھ کاکہنا ہے کہ اویس قادر شاہ کو صورتحال کے حوالے سے غلط فہمی ہوئی،اجلا س میں شرکت کیلئے سیکرٹری داخلہ کانفرنس روم میں موجود تھے،آئی جی، ڈی آئ جیز،سپیشل برانچ کے افسران موجود تھے،قائم مقام گورنر کیلئے مخصوص دفتر پیشگی طور پر تیار تھا،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ مرکزی دفتر استعمال کرنا مقصود تھا تو بروقت آگاہ کیا جاتا تو انتظام کردیا جاتا،گورنر سندھ نے پرنسپل سیکرٹری کو24گھنٹوں میں انکوائری کی ہدایت دی ہے۔

WhatsApp
Get Alert