میں نہ یوٹیوبر ہوں نہ ہی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ،سلمان اکرم راجہ کا جسٹس مسرت ہلالی سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس مسرت ہلالی اور کنول شوذب کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے درمیان مکالمہ ہوا ہے۔

دوران سماعت جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ کیا ووٹ ڈالنے کا اختیار10سال کی عمر میں مل جاتا ہے،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ووٹ کے حق کی عمر کاتعین قانون نے کررکھا ہے،کچھ حقوق صرف شہریوں کو ملتے ہیں ،کچھ حقوق کو قانون ریگولیٹ کرتاہے، کچھ حقوق پیدائش ہوتے ہیں،میں نہ یوٹیوبر ہوں نہ ہی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہوں،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ یوٹیوبر بیچارے بھی اس وقت ذہن استعمال کریں گے جب عدالت میں مناسب جواب مل جائے گا، سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ایک وکیل آخری وقت تک سیکھتا رہتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert