اس سوال کا جواب میں عدالت سے باہر جا کردوں گا،سلمان اکرم کا جسٹس مندوخیل کے ریمارکس پر بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل سلمان اکرم راجہ سے کہاکہ آپ پرانی تاریخ بیان کررہے ہیں،سپریم کورٹ فیصلہ دیتی ہے تو یہاں ایسا بھی ہوا سیاستدانوں نے عمل نہیں کیا، ہر دور میں ایک سیاسی جماعت بینفیشری رہی ہے،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ اس سوال کے جواب میں عدالت سے باہر جا کردوں گا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کے فیصلہ پر نظرثانی درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بنچ نے سماعت کی،دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ بطور سیکرٹری سیاسی جماعت بھی آپ کی کچھ ذمے داریاں ہیں،سلمان اکرم راجہ نے کہاوہ ذمے داریاں میں باہر ادا کرتا رہوں گا، بول کہ لب آزاد ہیں تیرے، لیکن یہاں صرف وکیل ہوں۔

وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ملک میں کبھی براہ راست مارشل لا تو کبھی انڈر دی کلر آف لا 58ٹو بی کے استعمال کے واقعات رونما ہوئے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آپ پرانی تاریخ بیان کررہے ہیں،سپریم کورٹ فیصلہ دیتی ہے تو یہاں ایسا بھی ہوا سیاستدانوں نے عمل نہیں کیا، ہر دور میں ایک سیاسی جماعت بینفیشری رہی ہے،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ اس سوال کے جواب میں عدالت سے باہر جا کردوں گا، سپریم کورٹ کے 11ججوں نے مصنوعی حقائق کے بجائے پردے کے پیچھے چھپے حقائق تسلیم کئے،ایسا نہیں ہوتا اگر ایف آئی درج نہ ہو تو اسے وقوعہ ہی نہ سمجھا جائے۔

WhatsApp
Get Alert