مخصوص نشستوں سے متعلق کیس؛سلمان اکرم راجہ اور ججوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سلمان اکرم راجہ اور ججوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہواہے۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق جسٹس صلاح الدین پنہور نے سلمان اکرم راجہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ لگتا ہے آپ کے اپنوں نے آپ کے ساتھ ایسا کیا۔
جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ کیا پی ٹی آئی والے اپنی مرضی سے ایسا کرتے رہے یا اجلاس میں فیصلے ہوتے رہے،سلمان اکرم راجہ نے کہا اس وقت افراتفری کا عالم تھا۔
جسٹس امین الدین نے کہا کہ آپ سینئر وکیل ہیں جذباتی باتیں نہ کریں،وکلا کے پیشے میں نئے آنے والے نئے نوجوان وکلا آپ کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آپ کے جذبات کی قدر کرتےہیں، ہم قانون کے مطابق چلیں گے۔
جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ آج کل نیا زمانہ ہے، عدالت کے پوچھے گئے سوال کا عدالت سے باہر مطلب کچھ اور ہی لیا جاتا ہے،ہم صرف سوال اس لئے پوچھتے ہیں تاکہ کلیئرٹی آئے۔