اب بھی نہ خریدا تو بعد میں پچھتاؤ گے! پاکستان میں سونا آج مزید کتنا سستا؟

لاہور(قدرت روزنامہ)آج جمعہ 20 جون 2025 کو پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے،یہ قیمتیں سہ پہر 3 بجے تک مؤثر رہیں گی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور پشاور سمیت تمام بڑے شہروں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 58 ہزار 595 روپے ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 437 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن نئی قیمتوں کا اعلان آج سہ پہر کریگی جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔

گزشتہ روز یعنی جمعرات کو سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 460 روپے کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزار 595 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 394 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 7 ہزار 437 روپے تک آ گئی۔

یہ کمی بدھ کے دن کی کمی کے بعد ہوئی، جب فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 245 روپے کی نمایاں کمی دیکھی گئی تھی جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 55روپے تک محدود ہو گئی تھی۔

بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت 3 ہزار 372 امریکی ڈالر رہی، جس میں 20 ڈالر کا پریمیم شامل ہے اور یہ گزشتہ دن کے مقابلے میں 6 ڈالر کم ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 58 روپے کی کمی کے بعد 3 ہزار 820 روپے پر آ گئی ہے۔ یہ صورتحال ملکی و عالمی مالیاتی منڈیوں میں سونے اور چاندی کے بدلتے رجحانات کی عکاسی کرتی ہے جنہیں سرمایہ کار بڑی گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert