الیکشن کمیشن اور حکومت کے مابین انتخابی اصلاحات کے معاملے پر برف پگھلنے لگی بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن اور حکومت کے مابین انتخابی اصلاحات کے معاملے پر برف پگھلنے لگی ہے، الیکشن کمیشن نے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو تجرباتی بنیادوں پر آزمانے کا فیصلہ کرلیا ہے، سمندر پار پاکستانیوں کے لیے انٹرنیٹ ووٹنگ کی بھی آزمائش کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے آنے والے بلدیاتی انتخابات اور کینٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو شامل کرنے کے لیے انٹرنیٹ ووٹنگ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا تجرباتی بنیادوں پر آزمانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں انٹرنیٹ ووٹنگ مشینوں اور الیکٹرانک

ووٹنگ مشینوں کی تیاری کے لیے وزارت سائنس وٹیکنالوجی سمیت غیر ملکی فرمز کو اپنی مشینیں بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرکے کمیشن کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے آنے والے عام انتخابات سے قبل الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور انٹرنیٹ ووٹنگ کے زیادہ سے زیادہ تجربات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ذرائع کے مطابق حکومت اور الیکشن کمیشن کے مابین انتخابی اصلاحات پر بھی برف پگھلنے لگی ہے اور حکومت نے انتخابی اصلاحات بل پر الیکشن کمیشن کی جانب سے اعتراضات پر وزارت قانون و انصاف کو مشاورت کرنے کی ہدایت کی ہے ذرائع کے مطابق آگر متعلقہ اداروں کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تیاری اور انٹرنیٹ ووٹنگ کے حوالے سے اگر الیکشن کمیشن کے سامنے قابل عمل منصوبہ پیش کیا گیا تو آنے والے بلدیاتی اور کینٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں اس کا آزمائشی بنیادوں پر تجربہ کیا جاسکتا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

36 mins ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

49 mins ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

1 hour ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

1 hour ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

2 hours ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

2 hours ago