لاہور(قدرت روزنامہ) سابق معاون خصوصی برائے سمندرپار پاکستانی و رہنما تحریک انصاف زلفی بخاری نے کہا ہے کہ اوورسیز کے ووٹ کے ذریعی20،30سیٹوں کافرق آسکتا ہے ،پی ٹی آئی کی جب تک حکومت ہے عمران خان ہی وزیراعظم ہوں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کی ووٹنگ کا میکنزم کوئی مشکل کام نہیں ہم کوئی نئی چیز نہیں لارہے ہرملک اوورسیزکوووٹ کاحق دیتاہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی دنیا بھر میں استعمال ہو رہی ہے میکنزم بنانا ہو گا ،
ٹیکنالوجی کے ذریعے ہرایک پاکستانی کو لنک کر سکتے ہیں ،ضروری نہیں ہرپاکستانی تک پہلی مرتبہ رسائی حاصل کی جاسکے تاہم 70یا 90 فیصد پاکستانیوں کو ایڈریس کر لیاجائے تو بڑا قدم ہو گا۔انہوںنے کہا کہ اوورسیزکی ووٹنگ پر اپوزیشن کہتی تھی کہ ہم نے حق دینا ہے اپوزیشن کو پتہ ہے اوورسیزمیں زیادہ ترپی ٹی آئی کوسپورٹ کرتے ہیں ،اپوزیشن کہتی تھی اوورسیزپاکستانیوں کوحق دیناہے لیکن دیتے نہیں تھے۔زلفی بخاری نے کہاکہ مجھ پر الزام کا الزام ہی رہا کہیں بھی کوئی ثبوت پیش نہیں کیاگیا ،نیب میں بھی میرے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیاگیا ،نیب نے رنگ روڈکیس کانوٹس لیاتھالیکن شایدانہیں کچھ نہیں ملا ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…