بنگلا دیش (قدرت روزنامہ)بنگلا دیش کے وکٹ کیپر و بیٹسمین مشفق الرحیم نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں پاکستان بنگلادیش سیریز میں آرام نہیں دیا گیا ہے بلکہ اُنہیں ڈراپ کیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشفق الرحیم نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ’سچ کہوں تو، میں ابھی اس مرحلے پر نہیں پہنچا ہوں کہ جب مجھے کسی کو بتانا پڑے کہ مجھے آرام کی ضرورت ہے۔‘مشفق الرحیم نے کہا کہ ’میں یقینی طور پر دستیاب ہوں، میں کیوں نہیں ہوں گا؟ ظاہر ہے کہ میرا ورلڈ کپ مایوس کُن تھا اور پاک بنگلادیش سیریز میرے لیے ایک بہترین موقع تھی۔‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’مجھ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ دستیاب ہیں جس پر میں نے کہا کہ یقیناً میں دستیاب ہوں لیکن مجھے بتایا گیا کہ سلیکشن کمیٹی، ٹیم مینجمنٹ، ہیڈ کوچ اور ٹیم ڈائریکٹر نے مجھے ڈراپ کرنے کا اجتماعی فیصلہ کیا ہے۔‘
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ڈھاکا میں کھیلا جارہا ہے۔بنگلا دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دیگر 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 20 اور 22 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…