درآمدی اشیاء کی زائد قیمتوں کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک

کراچی (قدرت روزنامہ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ درآمدی اشیاء کی زائد قیمتوں کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا، غیرملکی ادائیگیوں سے روپیہ دباؤ کا شکار رہا، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے زری پالیسی کو معمول پر لانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے، مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود 8.75 فیصد کر دیا گیا۔
شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود 150 بیسز پوائنٹس بڑھا دیا۔ اس فیصلے سے اس نقطہ نظر کی عکاسی ہوتی ہے کہ پچھلے اجلاس کے بعد مہنگائی اور توازن ادائیگی سے متعلق خطرات بڑھے ہیں جبکہ نمو کا منظرنامہ مزید بہتر ہوا ہے۔ چونکہ خطرات نمو سے مہنگائی اور جاری کھاتے کو توقع سے زیادہ تیزی سے منتقل ہورہے ہیں اس لیے اب مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے زری پالیسی کو معمول پر لانے اور استحکام کو نمو کے ساتھ قائم رکھنے کے لیے زیادہ تیز اقدامات کی ضرورت ہے۔
آج کا ریٹ میں اضافہ اس سلسلے میں اہم قدم ہے۔ آگے چل کر ایم پی سی نے اعادہ کیا کہ قدرے مثبت حقیقی شرح سود کے حصول کا حتمی ہدف تبدیل نہیں ہوا اور، آج کے اقدام کے پیش نظر، توقع ہے کہ اس کے لیے محتاط اقدامات کیے جائیں گے۔ مانیٹری پالیسی میں بتایا گیا کہ درآمدی اشیاء کی زائد قیمتوں کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا، ستمبراور اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ خدشات سے زائد رہا، غیرملکی ادائیگیوں سے روپیہ دباؤ کا شکار رہا، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے زری پالیسی کو معمول پر لانے کی ضرورت ہے،مہنگائی اور توازن ادائیگی سے متعلق خطرات بڑھے ہیں۔
دوسری جانب سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے شرح سود میں اضافے کو ملکی صنعت کیلئے پھانسی کا پھندہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ فیصد سود بڑھانے سے مہنگائی کم نہیں ہوگی، شرح سود بڑھانے سے صنعتی پیداوار میں کمی اور حکومتی اخراجات بڑھیں گے، نجی شعبے کو مزید مشکلات اورسست روی کا سامنا کرنا پڑےگا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago