سعودی عرب نے غیرملکی عمرہ زائرین کیلئے عمر کی حد مقرر کردی

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے غیرملکی عمرہ زائرین کیلئے عمر کی حد مقرر کردی ، بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو جاری ہونے والے پرمٹ پر عمر کی حد سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے لاگو کی گئی ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد اپنے ملک میں صرف لائسنس یافتہ ٹریول کمپنیوں سے پیکیج حاصل کریں کیوں کہ اب سے بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین میں سے 18 سال سے 50 سال تک کی عمر کے افراد کو ہی پرمٹ جاری ہوں گے .

سعودیہ کی وزارت حج و عمرہ کے مطابق زائرین کو عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کے لیے پرمٹ جاری کیے جائیں گے لیکن عمرہ زائرین کو سفر سے قبل سعودی عرب میں منظور شدہ ویکسین لگوانا ہوگی اور سعودی وزارت خارجہ سے آن لائن عمرہ ویزہ کے اجرا کے لیے ویکسین سرٹیفکیٹ دینا ہوگا . علاوہ ازیں سعودیہ کے باہر سے آنے والے عمرہ زائرین کیلئےایک نئی سروس بھی متعارف کروادی گئی ہے ، سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے سعودی اتھارٹی فار ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے تعاون سے ایک نئی سروس متعارف کرائی گئی ہے ، جس میں مملکت سے باہر سے آنے والے زائرین کو مسجد حرام اور مسجد نبوی میں عمرہ اور نماز ادا کرنے کے لیے ایپس کے ذریعے اجازت نامہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . اس ضمن میں وزارت حج و عمرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ سروس ’قدوم‘ پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہونے اور مملکت میں پہنچنے کے بعد ’اعتمرنا‘ اور ’توکلنا‘ ایپس پر بھی موثرہو گی اور ان دونوں ایپس میں سے کسی ایک پرعمرہ کی اجازت نامہ کی تصدیق کی جا سکے گی . اسی طرح خلیجی ممالک سے تعلق رکھنے والے غیرملکی شہریوں کے لیے توکلنا ایپ پر عمرہ اجازت نامے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے ، سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) کی جانب سے خلیجی ممالک کے شہریوں اور وزیٹرز کے لیے حج و عمرہ کے اجازت ناموں کی سہولت توکلنا ایپ میں شامل کی گئی ہے ، توکلنا ایپ کو اپ ڈیٹ کرکے اس سہولت سے مستفید ہوا جاسکتا ہے ، آن لائن پلیٹ فارم توکلنا میں مسجد الحرام آنے جانے کی سہولت کا اضافہ بھی کیا گیا ہے ، مسجد الحرام میں براہ راست آنے جانے کے لیے بس کے ٹکٹ خریدنے کے لیے بھی ایپ میں ایک نئی سہولت شامل کی گی ہے ، اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کے ورکنگ آئی ڈی بھی توکلنا ایپ کے ذریعے دیے جائیں گے . . .

متعلقہ خبریں