ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بطور کپتان بابراعظم سے غلطیاں سر زد ہوئیں، معین خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و وکٹ کیپر معین خان نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بطور کپتان بابراعظم سے غلطیاں سر زد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق معین خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک طویل مدت کے بعد قومی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا جس طرح ٹیم نے شروعات میں بہترین کھیل پیش کیا تاہم اسے وہ سیمی فائنل میں برقرار نہ رکھ سکے ، ایونٹ کے دوران بعض معاملات میں خلا نظر آیا، بابراعظم نے کپتان کی حیثیت سے کچھ غلطیاں بھی کیں۔ قبل ازیں اپنے ایک

انٹرو یو میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے کی خوشگوار یادیں ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈکپ 1992 کی فاتح پاکستانی ٹیم کے رکن معین خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج ہمارے لیے بہت بڑا دن ہے کہ ہم بھی 1992 ورلڈ کپ کا حصہ تھے۔انہوں نے کہا کہ 1992 ورلڈ کپ کے کپتان اور موجود وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ خوشگوار یادیں ہم کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے ہیں۔معین خان نے کہا کہ یہ مرحلہ تمام نوجوانوں کے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ میں پوری قوم کو اپنے اور اپنی ٹیم کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور 1992 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ 1992 ورلڈ کپ کا دن میری کرکٹ کی زندگی کا یادگار دن تھا۔

Recent Posts

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

36 mins ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

41 mins ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

50 mins ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

1 hour ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

1 hour ago

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…

1 hour ago