سرکاری اراضی پر ناجائز تجاوزات کو خالی کرایا جائے، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ سرکاری اراضی پر ناجائز تجاوزات کو خالی کرایا جائے،صوبائی حکومتیں ناجائز تجاوزات کے لیے قانون سازی کے عمل کو جلد مکمل کریں۔ جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاوسنگ، کنسٹرکشن و ڈیویلپمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں سروئیر جنرل آف پاکستان کی اجلاس کو ملک میں جاری کیڈسٹرل میپنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ سرکاری اراضی کی 88 فیصد میپنگ مکمل کر لی گئی ہے،تاحال مکمل میپنگ سے ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی پر ناجائز تجاوزات کی نشاندہی ہوئی

ہے،ان تجاوزات کی مالیت کھربوں روپے بنتی ہے۔ بتایاگیاکہ کیڈسٹرل میپنگ سے سرکاری اراضی کا اصل رقبہ اور ملکیت ڈیجیٹل ریکارڈ کا حصہ بن جائیں گے،سب سے زیادہ نا جائز تجاوزات جنگلات کی اراضی پر بنائی گئی ہیں۔ بتایاگیاکہ واپڈا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، سول ایویشن اور ریلوے کی زمینوں پر بھی ناجائز تجاوزات قائم کی گئی ہیں،اگلے مرحلے میں پرائیوٹ اراضیوں کی ڈیجیٹائز یشن کا عمل صوبائی حکومتوں کی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے سروے آف پاکستان کی کیڈسٹرل میپنگ پر ستائش اور اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام صوبے کیڈیسٹرل میپنگ کے ڈیٹا کی سروے آف پاکستان کے ساتھ دو مہینوں میں تصدیق کے عمل کو مکمل کریں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ صوبائی حکومتیں اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ناجائز تجاوزات کے خلاف زیر التوا مقدمات کی موثر پیروی کریں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ناجائز تجاوزات کو ختم کر کے واگزار اراضی پر جنگلات اگانے کا منصوبہ بنایا جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سرکاری اراضی پر ناجائز تجاوزات کو خالی کرایا جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ صوبائی حکومتیں ناجائز تجاوزات کے لیے قانون سازی کے عمل کو جلد مکمل کریں۔ اجلاس میں مشیر خزانہ شوکت ترین، وزیر مملکت فرخ حبیب، معاونین خصوصی ملک امین اسلم، ڈاکٹر شہباز گل، چیرمین ایف بی آر، سروئیر جنرل آف پاکستان، چیرمین نیا پاکستان ہاوسنگ و ڈویلپمنٹ اتھارٹی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سینئر افسران شریک ہوئے ۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago