ڈینگی مچھر کے وار جاری، پنجاب میں ڈینگی بخار کے مزید 213، لاہور میں 158 مریض رپورٹ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں ڈینگی بخار کے213، لاہور میں مزید 158 مریض رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 22 ہزار937 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈینگی بخار سے 109 افراد جان کی بازی ہار گئے . صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ نے پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے .

محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کارروائیاں تیزکردی ہیں . گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 213 مریض رپورٹ ہوئے ہیں . گذشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 158 مریض رپورٹ ہوئے ہیں . گذشتہ روز راولپنڈی سے ڈینگی کے 18جبکہ گوجرانوالہ سے 9 مریض رپورٹ ہوئے ہیں . گزشتہ روز حافظ آباد اور سرگودھا سے 4 جبکہ قصور اور نارووال سے3 مریض رپورٹ ہوئے ہیں . گذشتہ روز اٹک، بہاولپور، اوکاڑہ، رحیم یار خان اور فیصل آباد کے اضلاع سے 2 مریض رپورٹ ہوئے ہیں . عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 22,937 ہو چکی ہے . رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 16,634 کیسز سامنے آئے ہیں . رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 109 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں . انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں . گزشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث ہلاک ہونے والے 3 افراد کا تعلق لاہور جبکہ راولپنڈی سے 1 ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے . صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1,484 مریض داخل ہیں . لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1,013 مریض داخل ہیں . لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 471 مریض داخل ہیں . پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 5,133 بستر مختص کئے گئے ہیں . ڈینگی کے مریضوں کی آسانی کیلئے لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں روزانہ کی بنیاد پر بستروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے . پنجاب میں ڈینگی کیلئے مختص کئے گئے 1,484 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں . لاہور میں ڈینگی کے مختص کئے گئے 1,013 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں . صوبائی سیکرٹری صحت نے کہا کہ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 377,484 ان ڈور مقامات کو چیک کیا . گزشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 80869 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا . گزشتہ روز پنجاب بھر میں 203 ان ڈور اور آؤٹ ڈور سے لاروا تلف کیا گیا . گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 22893 ان ڈور مقامات کو چیک کیا . گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 4,666 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا . گزشتہ روز لاہور میں 159 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا . صوبائی سیکرٹری صحت نے عوام سے کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی . انہوں نے پنجاب کے تمام علماء کرام سے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی بارے آگاہی دینے کی بھی اپیل کی . صوبائی سیکرٹری صحت نے مزیدکہاکہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں . گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں . عوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردارکریں . . .

متعلقہ خبریں