سوات میں جھیل میں کشتی الٹ گئی، خواتین اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

پشاور(قدرت روزنامہ)**خیبرپختونخوا میں سوات کے علاقے کالام میں جھیل میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے خواتین اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 2 کو بچالیا گیا جبکہ 3 کی تلاش جاری ہے۔ **

شیر گڑھ سے سوات سیاحت کے لیے جانے والے خاندان کو المناک حادثہ پیش آیا۔ کالام میں شاہی باغ کی جھیل کی سیر کے لیے کشتی میں 10 افراد سوار ہوئے۔ سیر کے دوران اچانک کشتی کا انجن بند ہوگیا اور الٹ گئی۔ حادثے میں پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے۔ جبکہ 2 کو ریسکیو اہلکاروں نے بچالیا۔ جبکہ 3 کی تلاش جاری ہے۔ کشتی میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے مطابق حادثہ گزشتہ شام پیش آیا تھا۔ لاپتہ ہونے والے تین افراد کی تلاش آج دوبارہ شروع کی گئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert