پی ٹی آئی کے 23 اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ رابطے میں تھے، دباؤ کے باوجود ہماری طرف آنے کو تیار ہیں،رانا ثنااللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا ہے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے 23 اراکین مشترکہ اجلاس سے قبل ہمارے ساتھ رابطے میں تھے تاہم حکومت نے اسٹبلشمنٹ کے ذریعے ان کا انتظام کیا۔ ایک انٹرویومیں رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایوان کے مشترکہ اجلاس سے قبل پی ٹی آئی کے 23 پارلیمنٹرینز رابطے میں تھے لیکن حکومت نے اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے ان اراکین پر دباو ڈال کر سب مینج کیا۔انہوں نے کہا کہ دباؤ کے باوجود پی ٹی آئی کے 8 اراکین ہماری طرف آنے کو

تیار تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اراکین نے خود ہمارے ساتھ رابطہ کیا اور وہ اراکین آج بھی رابطے میں ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 8 اراکین کے ہمارے طرف آنے سے معاملہ بنتا نہیں تھا اس لیے انہیں سامنے نہیں لائے لیکن حکومت نے ان اراکین کو بھی شمار کرنے کے لیے ایوان میں غلط گنتی کرائی۔انہوں نے کہاکہ مشترکہ اجلاس کے دوران پہلی لائن میں 13 ممبران تھے، جب پیچھے گنتی ہوئی تو آگے سے 3 اراکین چھٹی لائن میں شامل ہوگئے اور یوں حکومت نے مشترکہ اجلاس میں تقریبا 10 اراکین زیادہ شمار کیے۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس کے موقع پر ایوان میں حکومتی اراکین کی تعداد 210 سے 212 تک تھی جبکہ اپوزیشن اراکین کی تعداد 204 تھی۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل نوٹیفائی اجلاس ملتوی کرانا بھی اسی معاملے کی ایک کڑی تھی، اتحادیوں سمیت 62 اراکین مشترکہ اجلاس میں غیر حاضر ہونا تھے، اور ان62 اراکین میں سے 26 پی ٹی آئی کے اپنے تھے اور اسی پر گزشتہ ہفتے اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے اراکین کسی صورت اجلاس میں آنے کو تیار نہیں تھے اور وہ اراکین پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ چلنا چاہتے تھے۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مذکورہ اراکین اسمبلی نے ہم سے خود رابطہ کیا تھا اور پی ٹی آئی کے وہ اراکین اس وقت بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago