وزیر ریلوے اعظم سواتی نے لاہور اسٹیشن پر 7 گھنٹے تک زمین پر بیٹھ کر ٹرین کا انتظار کرنیوالے مسافروں سے معافی مانگ لی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر ریلوے اعظم سواتی نے لاہور اسٹیشن پر 7 گھنٹے تک زمین پر بیٹھ کر ٹرین کا انتظار کرنیوالے مسافروں سے معافی مانگ لی . جمعہ کو اعظم خان سواتی نے لاہور اسٹیشن کے دورے میں ڈی ایس ناصرخلیلی سمیت 3 افسران کو تبدیل کرنے کاحکم دے دیا .

وزیر ریلوے نے ڈویڑنل کمرشل آفیسر انور سادات اور ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر شاہد رضا کو بھی تبدیل کرنے کا حکم دے دیا . اعظم سواتی نے کہا کہ جو مسافروں کی عزت نہیں کرے گا وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے . وزیر ریلوے نے کہا کہ لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافر 7 گھنٹے سے زمین پر بیٹھ کر ٹرینوں کا انتطار کر رہیتھے، ان بچیوں سے بھی معافی مانگتا ہوں جو ٹرین کے انتظار میں 7 گھنٹے سے زمین پر بیٹھی تھیں . اعظم سواتی نے کہا کہ مسافروں کو عزت نہ دینے والے افسران کی ریلوے میں کوئی جگہ نہیں ہے . . .

متعلقہ خبریں