پارلیمنٹ میں قانون سازی جیسے ہوئی وہ باعثِ شرم ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی جیسے ہوئی وہ باعثِ شرم ہے . لاہور میں پی یو جے دستور سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی طریقہ کار کو کسی بھی حوالے سے قبول نہیں کیا جا سکتا .

جوائنٹ سیشن میں ممبران کی تعداد کے حوالے سے بھی قانون سازی چیلنج ہو سکتی ہے . احسن بھون نے کہا کہ جہاں کہیں بھی آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہو گی،بار ایسوسی ایشنز وہاں ہو گی . قبل ازیں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات میں سب سے پہلا مطالبہ یہی تھا کہ سوموٹو نوٹس میں رائٹ آف اپیل کا حق دیا جانا چاہئے . ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا . سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا کی ہاؤسنگ سوسائٹی کا ایشو ہے . 2016 سے تمام دوستوں نے پیسے جمع کرا رکھے ہیں . وکلا کے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے کہ طویل عرصے تک انتظار کریں . بدقسمتی سے بعض دوستوں نے منفی مہم جاری رکھی . میری پہلی ترجیح ہے کہ وکلا کی ہاؤسنگ سوسائٹی پایہ تکمیل تک پہنچے . وزیر ہاسنگ سوسائٹی سے بھی ملاقات کرکے دو ماہ میں لے آٹ پلان کا کہا ہے . کچھ عناصر صرف یہ چاہتے ہیں کہ جج ان کے چیمبرز سے ہوں . بدقسمتی یہ کلچر اپنایا جا چکا . چیمبرز کے ججز آنے کا مقصد من پسند فیصلے لینا ہوتا ہے . احسن بھون نے کہا کہ وکلا کی ذمہ داری ہے اس کلچر کی حوصلہ شکنی کریں . ایک وکیل جائے کچھ فیصلہ، دوسرا جائے فیصلہ کچھ اور ہو . ہماری زمہ داری ہے اس عمل کو روکیں . بدقسمتی سے ہمارے ہاں یہ کلچر بڑھ چکا . بدقسمتی سے اس عمل کو آج تک کسی نے چیک نہیں کیا . قانون کی بالا دستی کے نعرے صرف زبانی جمع خرچ ہیں . . .

متعلقہ خبریں