پارلیمنٹ میں قانون سازی جیسے ہوئی وہ باعثِ شرم ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی جیسے ہوئی وہ باعثِ شرم ہے۔لاہور میں پی یو جے دستور سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی طریقہ کار کو کسی بھی حوالے سے قبول نہیں کیا جا سکتا۔جوائنٹ سیشن میں ممبران کی تعداد کے حوالے سے بھی قانون سازی چیلنج ہو سکتی ہے۔
احسن بھون نے کہا کہ جہاں کہیں بھی آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہو گی،بار ایسوسی ایشنز وہاں ہو گی۔قبل ازیں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات میں سب سے پہلا مطالبہ یہی تھا کہ سوموٹو نوٹس میں رائٹ آف اپیل کا حق دیا جانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا کی ہاؤسنگ سوسائٹی کا ایشو ہے۔ 2016 سے تمام دوستوں نے پیسے جمع کرا رکھے ہیں۔ وکلا کے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے کہ طویل عرصے تک انتظار کریں۔ بدقسمتی سے بعض دوستوں نے منفی مہم جاری رکھی۔ میری پہلی ترجیح ہے کہ وکلا کی ہاؤسنگ سوسائٹی پایہ تکمیل تک پہنچے۔ وزیر ہاسنگ سوسائٹی سے بھی ملاقات کرکے دو ماہ میں لے آٹ پلان کا کہا ہے۔
کچھ عناصر صرف یہ چاہتے ہیں کہ جج ان کے چیمبرز سے ہوں۔ بدقسمتی یہ کلچر اپنایا جا چکا۔ چیمبرز کے ججز آنے کا مقصد من پسند فیصلے لینا ہوتا ہے۔ احسن بھون نے کہا کہ وکلا کی ذمہ داری ہے اس کلچر کی حوصلہ شکنی کریں۔ ایک وکیل جائے کچھ فیصلہ، دوسرا جائے فیصلہ کچھ اور ہو۔ ہماری زمہ داری ہے اس عمل کو روکیں۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں یہ کلچر بڑھ چکا۔ بدقسمتی سے اس عمل کو آج تک کسی نے چیک نہیں کیا۔ قانون کی بالا دستی کے نعرے صرف زبانی جمع خرچ ہیں۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

4 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

4 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

4 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

4 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

4 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

4 hours ago