اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گرمیوں کے روزے میں اکثر معدہ تیزابیت کا شکار ہوجاتا ہے ۔رمضان کے دوران معدے میں تیزابیت کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ہم نبی کریمﷺ کا پسندیدہ مشروب کا نسخہ آپ کو بتائیں گے ۔ اس مشروب کو نبی کریمﷺ بھی استعمال کیا کرتے تھے اور بہت پسند فرماتے ہیں اس مشروب کے استعمال سے آپ کے معدے میں ٹھنڈک پہنچے گی ۔ تیزابیت کا مسئلہ ختم ہوجائیگا جو معدے میں پیٹ میں جلن ہوتی ہے اس مشروب کا اگر استعمال کرتے ہیں رمضان کے دوران تو وہ نہیں ہوگی ۔ اس کے علاوہ سب سے
بڑا اس مشروب کا ایک اور فائدہ ہماری نظر میں ہے تو آپ کے ہاضمے کو درست کرتا ہے ۔ یہ نسخہ کو وٹامن اور منرلز بھی دیتا ہے ۔ نسخے کی طرف چلتے ہیں کہ یہ نسخہ آپ دو طریقوں سے تیار کرسکتے ہیں۔ اس نسخہ کو آپ کھجوروں کی مدد سے تیار کرسکتے ہیں اور اس نسخہ کو کشمش کی مدد سے بھی تیار کرسکتے ہیں ۔ دونوں پھل استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ جو آپ کو پھل زیادہ پسند ہے اس پھل سے آپ نسخہ تیار کریں ۔ آپ نے کھجوروں میں عجوہ کھجور استعمال کرنی ہےاگر عجوہ کھجور نہیں ملتی تو کوئی اور کھجور بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ نے رات کو سونے سے پہلے ایک جگہ میں ایک لیٹر پانی لینا ہے بلکل صاف اور ستھرا پانی لینا ہے اس پانی میں سو گرام کے قریب کھجوروں کو بھگو دیں گے ۔ پوری رات آپ نے بھیگا رہنے دینا ہے صبح اٹھنے پر آپ سب سے پہلے جو پانی ہے کو استعمال کیجئے اس کے بعد جو کھجوریں نیچے پیندے میں بیٹھی ہوئی ہیں ان کو استعمال کریں گے ۔ اگرآپ اس نسخہ کو کشمش سے تیار کرنا چاہتے ہیں تو یہی طریقہ ہوگا ۔ رات کو سونے سے پہلے ایک جگہ میں تقریباً ایک لیٹر کے قریب پانی لیں پھر اس میں تقریباً آپ نے ڈیڑھ سو گرام کے قریب کشمش لیکرپوری رات آپ نے پانی میں بھیگا رہنے دینا ہے ۔ صبح اٹھنے پر سب سے پہلے پانی استعمال کریں اس کے بعد کشمش کو بھی اس کو کھا لینا ہے یہ نسخہ کام کیسے کرتا ہے یہ فائدہ کیسے پہنچاتا ہے اس کو سمجھ لیں ۔ اگر آپ کھجور کھاتے ہیں یا کشمش کا استعمال کرتے ہیں یہ سخت ہوتے ہیں یہ معدے کیلئے ان پھلوں سے نیوٹریشن حاصل کرنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ آپ کا معدہ پوری طرح ان پھلوں سے نیوٹریشن حاصل نہیں کرپاتا اور بہت سارا پھلوں کا حصہ ضائع ہوجاتا ہے ۔ جب آپ پانی میں بھگو کر رکھ دیتے ہیں تو پانی میں پھل نرم پڑ جاتے ہیں پھلوں میں موجود وٹامنز اور منرلز نکل کر پانی میں شامل ہونا شروع ہوجاتے ہیں پھلوں میں جتنا بھی نیوٹریشن ہوتا ہے وہ پانی میں شامل ہوجاتا پھل بھی نرم ہوجاتا ہے ۔ زیادہ تر پھلوں کی نیوٹریشن پانی میں شامل ہوجاتی ہے جب صبح اٹھ کر پانی پیتے ہیں تو آپ کو بہترین وٹامنز اور منرلز بھرا پانی ملتا ہے ۔ اس کے علاوہ پانی میں فائبر کا کچھ حصہ شامل ہوجاتا ہے ۔ اس کے بعد جب آپ پیندے میں بیٹھا پھل کھاتے ہیں تو جو باقی فائبر اور منرلز ہوتے ہیں وہ بھی آپ کو مل جاتے ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…