پی ٹی اے نے ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو بحال کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو بحال کر دیا، ٹک ٹاک نے غیرقانونی غیراخلاقی مواد اپ لوڈ نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی، پی ٹی اے غیراخلاقی اور سماجی اقدار کیخلاف مواد کی مانیٹرنگ جاری رکھے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو بحال کر دیا ہے، ٹک ٹاک کی بحالی کیلئے پی ٹی اے مسلسل ٹک ٹاک انتظامیہ سے رابطے میں تھی، کمپنی ٹک ٹاک نے غیرقانونی غیراخلاقی مواد اپ لوڈ نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی، جس کے بعد پابندی ہٹائی گئی ہے، پی ٹی اے غیراخلاقی اور سماجی اقدار کیخلاف مواد کی مانیٹرنگ جاری رکھے گا۔

ٹاک ٹاک کمپنی نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ جو صارفین مسلسل غیرقانونی مواد اپ لوڈ کرنے میں ملوث ہوں گے ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو بلاک کردیا جائے گا۔ یاد رہے پی ٹی اے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو بند کیا تھا۔
اس سے قبل 13 ستمبر کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) کے چیئرمین عامر عظیم باجوہ نے کہا تھا کہ ٹک ٹاک پر بار بار غیر معیاری ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کو پکڑا جائے۔
پی ٹی اے کے چیئرمین عامر عظیم باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کو چلانے کیلئے کوئی بھی انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ نہیں ہے، سوشل میڈیا کو معاشرے کیمطابق کنٹرول کیا جاتا ہے۔ جعلی سمز نکلنا بند نہیں ہوئی لیکن کارروائی جاری ہے، جعلی سمز کی روک تھام کیلئے کئی کمپنیوں کو جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر غیرمعیاری ویڈیوز ہوتی ہیں، چار مرتبہ بلاک ہوچکا ہے، ٹک ٹاک کسی کی ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے سے نہیں روک سکتا۔ ٹک ٹاک پر بار بار غیر معیاری ویڈیو اپ لوڈ کرنے والوں کو پکڑا جائے۔ عامر عظیم باجوہ نے کہا کہ ٹک ٹاک ہمارے اسٹینڈرڈ کے مطابق تسلی بخش اقدامات کرے، ہمیں کبھی خوشی نہیں ہوتی کسی بھی ایپلیکیشن پرپابندی لگائیں۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

4 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

4 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

4 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

4 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

4 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

4 hours ago