شہری پر تشدد، عدالت کا پی ٹی آئی رکن اسمبلی کو گرفتار کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ) شہری پر تشدد، عدالت کا پی ٹی آئی رکن اسمبلی کو گرفتار کرنے کا حکم، جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے شہری کے گھر میں داخل ہوکرتشدد قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں مفرور رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی گرفتاری اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔
جمعہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے شہری کے گھر میں داخل ہوکرتشدد قتل کی دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مفرور رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مفرور ملزم ملک شہزاد اعوان کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط کے ذریعے ملک شہزاد اعوان کے مفرور وارنٹ گرفتاری سے آگاہ کردیا۔

مفرور رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی گرفتاری کیلیے پولیس سے تعاون کیا جائے۔ ملزم شہزاد اعوان کیس میں مفرور ہے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ پولیس چالان کے مطابق ملزم ملک شہزاد سمیت 3 ملزمان شہری ملک اسلم کے گھر مسلح داخل ہوئے۔ ملک اسلم کے بیٹے سجاد کو کلاشنکوف کے بٹ مار کر ہاتھ مفلوج کردیا۔خواتین سے بدتمیزی کی مدعی مقدمہ کو زدکوب کوب کیا۔
مدعی مقدمہ کو قتل کی دھمکیاں دیں۔ وکیل مدعی نے موقف دیا کہ پولیس نے مقدمہ کو بی کلاس کردیا تھا۔ سیشن عدالت میں بی کلاس رپورٹ کو چیلج کیا۔سیشن عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کردیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزمان کی گرفتاری اور پروگریس رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق دیگر مفرور ملزمان میں عمران شاہ اور قیصر شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ مدینہ کالونی میں مقدمہ درج ہے۔

Recent Posts

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

16 mins ago

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

7 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

7 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

7 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

7 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

8 hours ago