رمضان شوگر مل والد کی تھی اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ٗ شہباز شریف

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کی بینکنگ کورٹ نے مالیاتی اسکینڈل سے متعلق کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی بینکنگ کورٹ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں دونوں عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ رمضان شوگر مل میرا کاروبار نہیں، یہ مل میرے والد کی تھی لہٰذا اس مل سے بھی میرا کوئی تعلق نہیں، میرے اقدامات کی وجہ سے میرے بچوں کی شوگر ملز کو اربوں کا نقصان ہوا، یہ وہی کیس ہے جو

نیب میں بھی ہے۔شہباز شریف کے بیان پر بینکنگ کورٹ کے جج نے کہا کہ یہ باتیں آپ کی پہلے ہی نوٹ کرچکے ہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ میں کل ہی اسلام آباد سے آیا ہوں، جب بھی آپ حکم کریں گے میں حاضر ہو جاؤں گا۔عدالت نے کہا کہ ملزمان کی جانب سے ایک بھی تاریخ نہیں لی گئی، ملزم فریق کو تواچھا لگتا ہے، چاہے آپ 2 ماہ کی تاریخ لے لیں۔بعد ازاں عدالت نے شہباز شریف سمیت تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں11 دسمبر تک توسیع کردی جب کہ آئندہ سماعت پر شہباز شریف سمیت دیگر کیخلاف نامکمل چالان طلب کر لیا۔عدالت نے کہا کہ آئندہ ایف آئی اے کو چالان پیش کرنے کیلئے کوئی مہلت نہیں ملے گی۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

4 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

4 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

4 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

4 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

4 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

4 hours ago