رونگٹے کھڑے ہیں! سوچا نہ تھا پاکستانی بھائی اتنا پیار دینگے، بھارتی سکھ یاتری

ننکانہ صاحب(قدرت روزنامہ) گرونانک کا 552 واں جنم دن، سکھوں کی پاکستان آمد پر والہانہ استقبال، ستر سالہ بھارتی کسان کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا ہمیں پاکستانی بھائیوں کی جانب سے ایسا پیار ملے گا، میرے رونگٹے کھڑے ہیں میں بیان نہیں کرسکتا میں کیسا محسوس کر رہا ہوں، یہ خواتین اور بچے سکھ نہیں لیکن ہمیں گرم جوشی سے خوش آمدید کہنے کیلئےیہاں کھڑے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی سالگرہ کی تقریبات میں سے ایک یعنی گرو نانک کے 552 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ہوا میں معلق پھولوں

اور عطر کی خوشبو کے ساتھ جمعے کو بھارت سے آنے والے ہزاروں سکھوں کا پاکستان میں استقبال کیا گیا۔ننکانہ صاحب، پاکستانی شہر جہاں وہ 1469 میں پیدا ہوئے، میں سکھ مذہب کے بانی کی درگاہ پر تقریبات جاری ہیں۔ اس سال جذبات میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ پاکستان کے روایتی حریف بھارت کے عقیدت مند 2020 میں کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے سرحد عبور کرنے سے قاصر تھے۔بھارت سے آنے والے70سالہ کسان درشن سنگھ نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس کے رونگٹے کھڑے ہیں، وہ بتا نہیں سکتا کہ وہ کیسا محسوس کر رہا ہے، اس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اسے اپنے پاکستانی بھائیوں کی جانب سے اس قسم کا پیار ملے گا۔درشن سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ یہ خواتین سکھ نہیں ہیں، یہ بچے ہمارے مذہب کے بارے میں کچھ نہیں جانتےلیکن یہ ہمیں گرم جوشی سے خوش آمدید کہنے کیلئے کھڑے ہیں۔ دہلی کی رہنے والی 24 سالہ عینی منجال کہتی ہیں کہ اس کے دادا دادی اکثر اسے پاکستان کے لاہور میں بھارتی سرحد کے قریب تقسیم سے پہلے پرورش پانے کی کہانیاں سناتے تھے۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

3 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

4 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

4 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

4 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

4 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

4 hours ago