اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت عارف علوی نے تمام وزارتوں اور ڈویڑنز سے کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔ ہفتہ کو صدر مملکت عارف علوی نے تمام وزارتوں اور ڈویڑنز سے کارکردگی رپورٹ طلب کرلی ہے، اور صدارتی حکم نامہ کے مطابق تمام وزارتیں اور ڈویژنز عید الاضحی کے بعد ایوان صدر میں اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کریں۔ذرائع کے مطابق صدر کی جانب سے تمام وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، کون سے پراجیکٹس جو اب تک پایہ تکمیل تک پہنچے انہیں اور جو زیر تعمیر ہیں ان کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت کے پارلیمنٹ
سے مشترکہ خطاب کے لئے ہی وفاقی حکومت سے کارکردگی رپورٹ طلب کی گئی ہے، وفاقی حکومت کی کامیابیوں اور مستقبل کی حکمت عملی کی روشنی میں صدر مملکت کے خطاب کے مندرجات مرتب کئے جائیں گے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی حکومت کی کارکردگی پر عید کے بعد مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، صدر مملکت کے خطاب کے ساتھ ہی پاکستان تحریک انصاف کا چوتھا پارلیمانی سال شروع ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں تاحال صدر مملکت کے خطاب پر بحث کو بھی نہیں سمیٹا جاسکا، صدر مملکت نے گزشتہ سال 20 اگست کو مشترکہ اجلاس سے خطاب کرکے تیسرے پارلیمانی سال کا آغاز کیا تھا۔ صدارتی خطاب میں خارجہ اور داخلہ امور بھی حصہ ہوں گے، صدر مملکت ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تعلقات، کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کا تذکرہ بھی اپنے خطاب میں کریں گے، عید کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ مشترکہ اجلاس کے حوالے سے انتظامات بھی کرے گا۔
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…