تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے . گذشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلا دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، اختتامی اوورز میں شاداب خان اور محمد نواز کی بہترین بیٹنگ کی بدولت پاکستان ٹیم کو فتح نصیب ہوئی . دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا آخری مقابلہ 22 نومبر کو شیر بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا . دونوں ٹیمیں اس سے قبل 13 مرتبہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں مدمقابل آچکی ہیں جہاں 11 مرتبہ پاکستان نے فتح حاصل کی تاہم بنگلہ دیش نے جن 2 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی وہ دونوں بنگلہ دیش میں ہی کھیلے گئے تھے لہٰذا اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیلے گئے 4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف جیت کا تناسب 50 فیصد ہے . شعیب ملک اس طرزکی کرکٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جانب سے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی ہیں . وہ حریف ٹیم کے خلاف 29.71 کی اوسط سے 208 رنز بنا چکے ہیں، جس میں ایک نصف سنچری بھی شامل ہے . . .
ڈھاکہ (قدرت روزنامہ) 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے مقابلے میں بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے . میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا .
متعلقہ خبریں