اسلام آباد میٹرو سٹیشن کے واش روم سے ملنے والی 12 سالہ بچی کی لاش کاڈراپ سین،بچی کا باپ ہی قاتل نکلا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میٹرو سٹیشن سے ملنے والی بچی کی لاش کا ڈراپ سین، باپ قاتل نکلا۔نجی ٹی وی کے مطابق بارہ سالہ بچی کو اُس کے باپ نے قتل کر کے میٹرو سٹیشن کے بیت الخلا میں پھینک دیا تھا۔ باپ نے معصوم بیٹی کے قتل کا اعتراف کر لیا جبکہ واردات کی جگہ سے مقتول بچی کے کپڑے برآمد ہوئے ہیں۔پولیس نے بچی کے والد سے تفتیش کی تو بچی کے والد نے متضاد بیانات دئیے جس پر پولیس نے شک کی بنیاد پر باپ کو حراست میں لے لیا ۔ بعدازاں ملزم واجد نے بچی کو
قتل کرنے والے مقام کی نشاندہی کی اور اپنی معصوم بیٹی کے قتل کا اعتراف بھی کیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واجد نے قتل کرنے والا مقام بھی تفتیشی ٹیم کو دکھا دیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں غیرفعال میٹرواسٹیشن کے واش روم سے بچی کی لاش ملی تھی۔بچی کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوچکی تھی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچی کے جسم پرزخم اورخراشیں بھی پائی گئیں ،موت دم گھٹنے سے ہوئی۔پولیس نے میٹرواسٹیشن کے 2 گارڈ کو حراست میں لیکر تحقیقات کا دائر ہ کار بڑھایا تھا۔