اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین اپنی آنے والی نسلوں تک بھی متحد رہیں گے،پاکستان میں صنعتیں لگانے والے تمام چینی سرمایہ کاروں کو ہنگامی بنیادوں پر سہولیات دی جائیں، سڑکوں اور یوٹیلیٹی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مسائل کو حل کیا جائے۔ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان سے چینی تجارتی وفد نے ملاقات کی جس میں وزیر توانائی حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، شہباز گل، خالد منصور اور چین کے سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے ۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں چینی کاروباری اداروں کی ترجیحی بنیادوں پر حمایت کریں گے، خصوصی
اقتصادی زونز میں اپنی سرمایہ کاری کو تیز کرنے میں گہری دلچسپی پر ان کے شکر گزار ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین نہ صرف ماضی اور حال میں جڑے ہوئے ہیں بلکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں تک بھی متحد رہیں گے، پاکستان دونوں ممالک کے عوام میں قائم قابل قدر تعلقات کو سراہتا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستان میں صنعتیں لگانے والے تمام چینی سرمایہ کاروں کو ہنگامی بنیادوں پر سہولیات دی جائیں، سڑکوں اور یوٹیلیٹی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مسائل کو حل کیا جائے۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ چینی تاجر گلاس، سیرامکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں، چینی مشہور موبائل ساز کمپنی اووپو پاکستان میں ایک مقامی موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ لگارہی ہے ، اووپو ایک ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر قائم کرنے جا رہا ہے، اس سے نہ صرف اسمارٹ فونز کی سالانہ درآمد پر بہت زیادہ زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہوگی اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد اور…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری ورکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے بولان میڈیکل…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کو بڑی بے دردی اور بے…