اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوامی مسائل کے حل میں سرکاری افسران کی جعل سازی کا انکشاف،جعل سازی پر افسران کے خلاف کاروائیوں کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش ، میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایم ڈی یو نے 254 سرکاری افسران کے ڈیش بورڈز پر جعل سازی پر رپورٹ تیار کی،پنجاب کے 154،کے پی کے 86،سندھ کے 3 اور وفاق کے 11 افسران کے ڈیش بورڈز کی تحقیقات کی گئیں ،تحقیقات میں پنجاب کے 44 سرکاری اہلکار جعل سازی کے مرتکب قرارپائے،چیف سیکرٹری کے پی کے نے 39 سرکاری اہلکاروں کے خلاف کاروائی کیآئی جی پنجاب کی تحقیقات کے بعد
45 سرکاری اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی گئی،آئی جی کے پی کے کی 10 اہلکاروں اور آئی جی سندھ کی 3 سرکاری اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی گئی،جعل سازی ثابت ہونے والے سرکاری ملازمین معطل کر دیے گئے، وزیراعظم نے صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ عوامی مسائل کے حل سے متعلق غلط بیانی کرنے والے افسران کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی،عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی،پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کو خود مانیٹر کرتا ہوں،شہریوں کی شکایات کے حل پر غلط بیانی کرنے والے افسران سے رعایت نہیں کی جائے گی۔
نئی دہلی (قدرت روزنامہ) غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث خواجہ سراؤں کے گینگ کو پولیس…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے بڑے واقعے کے بعد بھی کوئی ایکشن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں طالبعلم منصور کے اغوا کو چار دن گزر چکے…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منگل کو یہاں جناح الائیٹ اسکول…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے اسلامی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل…