پی ٹی آئی کے 23 اراکین مشترکہ اجلاس سے قبل ہمارے ساتھ رابطے میں تھے

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے 23 اراکین مشترکہ اجلاس سے قبل ہمارے ساتھ رابطے میں تھے لیکن حکومت نے اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے اُن کا انتظام کیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق راناثناء اللہ نے مزید کہا کہ دباؤ کے باوجود پی ٹی آئی کے 8 اراکین ہماری طرف آنے کو تیار تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اراکین نے خود ہمارے ساتھ رابطہ کیا اور وہ اراکین آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔8 اراکین کے ہمارے طرف آنے سے معاملہ بنتا نہیں تھا اس لیے انہیں سامنے نہیں لائے لیکن حکومت نے ان اراکین کو بھی شمار کرنے کے لیے ایوان میں غلط گنتی کرائی۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مشترکہ اجلاس کے موقع پر ایوان میں حکومتی اراکین کی تعداد 210 سے 212 تک تھی جب کہ اپوزیشن اراکین کی تعداد 204 تھی۔

جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے نیب سپلیمنٹری بل کی سینٹ سے منظوری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی بلڈوز کرنے کے بعد نیب سپلیمنٹری بل کی منظوری کھلی بدنیتی اور دھکا شاہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جمعے کی نماز کے وقت چوروں کی طرح نیب سپلیمنٹری بل دھاندلی سے منظور کرایا گیا، نماز کے وقت کو بھی دھاندلی کے لئے استعمال کیاگیا ، یہ ہے جمہوریت اور شفافیت ،سپلیمنٹری ایجنڈا لاکر نیب بل منظور کرانا فسطائی حکومت کا فسطائی اقدام ہے ۔
انہوںنے کہاکہ حکومت کی آمرانہ روش نے پارلیمان کو اکھاڑا بنادیا ہے جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے ،یہ قانون سازی نہیں، پارلیمنٹ، آئین اور عوام سے سنگین مذاق ہے۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

5 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

6 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

6 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

6 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

6 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

6 hours ago