عمران خان بڑے بھائی کی طرح ہیں۔۔۔ نوجوت سنگھ سدھو کے بیان پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ

کرتارپور/نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھونے کہا ہے کہ عمران خان بڑے بھائی کی طرح ہیں . بھارت کے سابق کرکٹراورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھوکے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرنے پربھارت کا انتہاپسند میڈیا آگ بگولہ ہوگیا .

کرتارپورآمد پرنوجوت سنگھ سدھونے کہاکہ وزیراعظم عمران خان میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں انہوں نے بہت پیاردیا ہے . مودی سرکارکے انتہاپسند میڈیا نے سدھو کیخلاف زہراگلتے ہوئے انہیں غدارقراردیتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے نمائندے نہیں بلکہ عمران خان کی کابینہ کے رکن ہیں . سدھوہمیشہ سے پاکستان کے طرفداررہے ہیں . بی جے پی نے نوجوت سنگھ سدھوکیخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا . یاد رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 2019میں کرتارپورراہداری کے افتتاح پرپاکستان کا دورہ کیا تھا . بھارت واپسی پرانتہاپسندوں ہندوؤں نے نوجوت سنگھ سدھوکیخلاف مہم چلائی تھی اورانہیں پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دیا تھا . سدھونے انتہاپسندوں کا دباؤ مسترد کرتے ہوئیمستقبل میں بھی پاکستان جانے کا اعلان کیا تھا . . .

متعلقہ خبریں