عمران خان بڑے بھائی کی طرح ہیں۔۔۔ نوجوت سنگھ سدھو کے بیان پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ

کرتارپور/نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھونے کہا ہے کہ عمران خان بڑے بھائی کی طرح ہیں۔ بھارت کے سابق کرکٹراورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھوکے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرنے پربھارت کا انتہاپسند میڈیا آگ بگولہ ہوگیا۔کرتارپورآمد پرنوجوت سنگھ سدھونے کہاکہ وزیراعظم عمران خان میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں انہوں نے بہت پیاردیا ہے۔مودی سرکارکے انتہاپسند میڈیا نے سدھو کیخلاف زہراگلتے ہوئے انہیں غدارقراردیتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے نمائندے نہیں بلکہ عمران خان کی کابینہ کے رکن ہیں۔سدھوہمیشہ سے پاکستان کے طرفداررہے ہیں۔بی جے پی نے نوجوت سنگھ سدھوکیخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔یاد رہے

کہ نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 2019میں کرتارپورراہداری کے افتتاح پرپاکستان کا دورہ کیا تھا۔بھارت واپسی پرانتہاپسندوں ہندوؤں نے نوجوت سنگھ سدھوکیخلاف مہم چلائی تھی اورانہیں پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ سدھونے انتہاپسندوں کا دباؤ مسترد کرتے ہوئیمستقبل میں بھی پاکستان جانے کا اعلان کیا تھا۔

Recent Posts

بلوچستان حکومت کی بیوروکریسی کے حوالے سے مختلف رویوں اور دوہرے معیار پر عوام میں غم و غصہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے بڑے واقعے کے بعد بھی کوئی ایکشن…

51 seconds ago

مغوی طالبعلم کی عدم بازیابی اور بلوچستان حکومت کی بے حسی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں طالبعلم منصور کے اغوا کو چار دن گزر چکے…

23 mins ago

پاکستان سے غیر مشروط وفاداری آئین کا جز اور ہمارا اخلاقی فرض ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منگل کو یہاں جناح الائیٹ اسکول…

40 mins ago

رانا ثناء اللہ نے وی پی این استعمال کرنے والوں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے اسلامی…

40 mins ago

محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل…

44 mins ago

چیئرمین پی ٹی اے نے وی پی این بند کرنے سے متعلق تہلکہ خیز اعتراف کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں غیرقانونی وی پی…

51 mins ago