ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی،ہفتہ وار مہنگائی میں 1.07فیصد اضافہ، 18.34فیصد ہوگئی، گوشت، انڈے، چاول، گھی، دودھ اور صابن مہنگے، پیاز، لہسن، آٹے ، چینی، ٹماٹر، آلو سستے ہوئے وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ملک میں مسلسل مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرار رہنے سے مہنگائی میں 1.07 فیصد مزیر اضافہ ہوگیا ہے۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.34 فیصد تک پہنچ گئی،ایک ہفتے میں 27 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،زندہ مرغی اوسط 20 روپے 66 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں اوسط 9 روپے 5 پیسے اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق دال مونگ 2 روپے 59 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ،دال ماش 2 روپے 43 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی
انڈے فی درجن 2 روپے 77 پیسے مہنگے ہوئے جبکہ حالیہ ہفتے چائے کا فی کپ 39 پیسے مہنگا ہوا۔اعدادوشمار کے مطابق حالیہ ہفتے دودھ،دہی،بیف اور مٹن بھی مہنگے ہوئے ،ایک ہفتے میں 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ،چینی اوسط 4 روپے 24 پیسے فی کلو سستی ہوئی جبکہ ٹماٹر 8 روپے 5 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ایک ہفتے میں آٹا،ایل پی جی، دال مسور اور پیاز بھی سستے ہوئے جبکہ گزشتہ ہفتے 14 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

2 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

2 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

2 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

2 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

3 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

3 hours ago