پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ، آئی سی سی نے بنگلہ دیش پر جرمانہ عائد کردیا

دبئی(قدرت روزنامہ)آئی سی سی نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا . آئی سی سی کے مطابق میزبان ٹیم بنگلادیش پر سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے .

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش نے مقرررہ وقت میں ایک اوور کم کرایا جس کے باعث اس پر جرمانہ عائد کیا گیا . واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی نے پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل . .

متعلقہ خبریں