غلط باتیں نہ پھیلائیں، کسی ادارے کا دباؤ نہیں لیا: چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کا کہنا ہے کہ میں نے کسی ادارے کا دباؤ نہیں لیا، یہ کہنا غلط ہے کہ عدالت آزاد نہیں، دباؤ میں کام کر رہے ہیں، لوگوں میں غلط باتیں نہ پھیلائیں۔لاہور میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تمام ججز محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے ججز بھی محنت کے ساتھ لوگوں کو انصاف فراہم کر رہے ہیں، کسی کے کہنے پر کبھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کا کہنا ہے کہ کسی نے میرے کام میں مداخلت نہیں کی، آئین اور قانون کے مطابق فیصلے دیئے۔ان کا کہنا ہے کہ کسی نے ڈکٹیشن نہیں دی، بتائیں کس کی ڈکٹیشن پر کون سا فیصلہ ہوا ہے؟ لوگوں میں غلط فہمیاں پیدا نہ کریں، غلط باتیں نہ پھیلائیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اداروں پر لوگوں کا بھروسہ نہ اٹھوائیں، ہمیں روکنے کی آج تک کسی کی ہمت نہیں ہوئی، ہر فیصلہ کرنے کے لیے آزاد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ فیصلوں کو صحیح اور غلط کہتے ہیں، یہ سب کی اپنی اپنی رائے ہے، ہر ایک کو اپنی رائے کا اختیار ہے، ہم کسی غیر جمہوری سیٹ اپ کو قبول نہیں کریں گے۔چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالت میں قانون کی حکمرانی ہے، ملک میں جمہوریت اور قانون کا پرچار اور آئین و قانون کو نافذ کرتے رہیں گے۔

Recent Posts

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

4 mins ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

9 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

17 mins ago

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

24 mins ago

ڈسکہ، بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…

33 mins ago

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

1 hour ago