غم کی اس گھڑی میں دلیپ کمار خاندن کے ساتھ ہیں . وزیر اعظم عمران خان نے بھی دلیپ کمار کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار (یوسف خان ) بہترین شخصیت کے مالک اداکار تھے . قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ یوسف خان کا فلمی دنیا کا یادگار ترین دور ہے ، انہوں نے ناقابل فراموش کردار نبھائے ، ان کی بعض فلموں کو جو شہرت ملی وہ کسی اور کو نصیب نہ ہوئی . وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ دلیپ کمار کی وفات فلمی دنیا کے سنہری باب کا خاتمہ ہے ، دنیا بھر میں جہاں جہاں اردو زبان سمجھی اور بولی جاتی ہے دلیپ ان تمام لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بر صغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی وفات پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے بھی افسوس کا اظہار کیا .
صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ دلیپ کمار عاجز، پروقار اور بہترین شخصیت کے مالک تھے .
متعلقہ خبریں