صدر مملکت ، وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کا دلیپ کمار کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بر صغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی وفات پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ دلیپ کمار عاجز، پروقار اور بہترین شخصیت کے مالک تھے۔ غم کی اس گھڑی میں دلیپ کمار خاندن کے ساتھ ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھی دلیپ کمار کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار (یوسف خان ) بہترین شخصیت کے مالک اداکار تھے ۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ یوسف خان کا فلمی دنیا کا یادگار ترین دور ہے ، انہوں نے ناقابل فراموش کردار نبھائے ، ان کی بعض فلموں کو جو شہرت ملی وہ کسی اور کو نصیب نہ ہوئی ۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ دلیپ کمار کی وفات فلمی دنیا کے سنہری باب کا خاتمہ ہے ، دنیا بھر میں جہاں جہاں اردو زبان سمجھی اور بولی جاتی ہے دلیپ ان تمام لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں ۔

Recent Posts

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

9 mins ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

33 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

43 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

51 mins ago

پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین…

58 mins ago

پاکستان میں سوزوکی بولان کا باب بند، منی وین کا متبادل کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے والی گاڑیوں میں سے ایک سوزوکی بولان…

1 hour ago